پسے ہوئے طبقات کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں ہی شامل نہیں‘ جمشید اقبال چیمہ
بدھ 11 نومبر 2015 15:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء)تحریک انصاف پنجاب میڈیا ٹاسک فورس کے کنوینر جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پسے ہوئے طبقات کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں ہی شامل نہیں، حکمران دوہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ سسٹم میں شامل کرنے کے دعوے کر رہے ہیں لیکن لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ گیا ہے ، خیبر پختوانخواہ میں عوام کی زندگیوں میں آسودگی اور فرسودہ نظام کو تبدیل کرنے کیلئے جو اصلاحات لائی گئی ہیں انہیں بین الاقوامی دارے بھی سرا رہے ہیں۔
گزشتہ روز پارٹی دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پنجاب حکومت بجٹ میں تعلیم ، صحت، پینے کے صاف پانی کے منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کرتی ہے لیکن مذکورہ رقم ان شعبوں میں خرچ کرنے کی بجائے میٹرو اور اورنج لائن ٹرین منصوبوں میں جھونکے جارہے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت تعلیم اور صحت سمیت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔
جبکہ پنجاب حکومت کی ساری توجہ اپنی ذاتی تشہیر پرمرکوز ہے ،اگر اشتہار بازی سے بجلی پیدا ہو سکتی تو موجودہ حکومت نے توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے جتنے اشتہار جاری کئے ہیں اس سے پاکستان نہ صرف بجلی کی پیداوار میں خود کفیل ہو چکا ہوتا بلکہ ہم دوسرے ممالک کو بھی بجلی فروخت کر رہے ہوتے۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت طاقت کے بل بوتے پر اپنی مقبولیت اور شہرت کے نام نہاد دعوے کر رہی ہے ،آئندہ عام انتخابات میں اسے اپنی مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف عوام کو درپیش مسائل پر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے او ریہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی حکمرانوں کی آنکھوں میں کھٹکتی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.