بشارالاسد کا نامعلوم مقام سے فوجیوں سے ٹیلیفونک رابطہ
جمعرات 12 نومبر 2015 12:45
دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء)شام کے متنازع صدر بشارالاسد سے متعلق ایک خبر سامنے آئی جس میں بتایا گیا کہ انہوں نے اپنے وفادار فوجی افسران سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے اور حلب کا اہم ہوائی اڈہ باغیوں سے واپس لینے پر انہیں مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے صدر اسد کی اپنے وفادار فوجی افسران سے ٹیلیفونک گفتگو کی خبر کی تصدیق کی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا یہ ٹیلیفون انہوں نے دمشق سے کیا تھا یا اللاذقیہ سے کیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر بشارالاسد نے اپنے وفادار دو فوجی افسران کو حلب کا اہم فوجی اڈہ خوریز باغیوں سے واپس لینے پر انہیں مبارک پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ شام میں روسی فوج کی مداخلت کے دو ماہ کے بعد شامی فوج کی یہ پہلی اہم ترین پیش رفت ہے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ روسی جنگی طیاروں کی باغیوں کے مراکز پر کارپٹ بمباری سیسیکڑوں عام شہری تو مارے گئے ہیں مگر اس کا شامی فوج کو زمینی پیش قدمی کے حوالے سے کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔
دفاعی شعبے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ شامی فوج اور اس کی حلیف روسی فوج نے حلب میں "خوریز" اڈے کو واگزار کرانے کے لیے جس وحشیانہ طریقے سے بمباری کی ہے وہ ناقابل بیان ہے۔ صرف ایک فوجی ہوائی اڈے کی واپسی کے لیے اتنی شدید بمباری کی گئی ہے اگر پورے حلب کو باغیوں سے چھڑانے کے لیے بمباری کی گئی تو شہر کی اینٹ سے اینٹ بج جائے گی اور ہزاروں افراد کے مارے جانے کا خدشہ ہے۔خیال رہے کہ صدر بشارالاسد 28 اکتوبر کو فرانس سے آئے ایک وفد سے ملاقات کے دوران منظرعام پر آئے تھے۔ اس کے بعد وہ منظرعام سے غائب تھے۔ انہوں نے نہ تو کوئی بیان جاری کیا اور نہ ہی کوئی صدارتی فرمان جاری کیا گیا۔ ان کے ٹھکانوں کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہوئی کہ آیا وہ کہاں ہیں۔ تاہم دمشق میں ان کے ممکنہ ٹھکانوں کو کئی بار راکٹوں سے نشانہ بنایا جا چکا ہے۔گذشتہ روز یہ اطلاعات ملی تھیں کہ بشارالاسد خوریز فوجی اڈے کا معائنہ کرنے کے لیے حلب جانا چاہتے ہیں مگر بعد میں سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ان کا دورہ منسوخ کر دیا گیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.