7رکنی تحقیقاتی ٹیم نے سندر انڈسٹریل میں فیکٹری منہدم ہونے کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر لی
جمعرات 12 نومبر 2015 20:47
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) وزئر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے قائم کی گئی 7رکنی تحقیقاتی ٹیم نے سندر انڈسٹریل میں فیکٹری منہدم ہونے کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر لی ۔ رپورٹ میں سانحہ کی بنیادی ذمہ داری مرحوم فیکٹری مالک اشرف پر ڈال دی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپلیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر فیکٹری چلتی رہی اور کمپلیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنے کی ذمہ داری محکمہ صنعت اور پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ نے نہیں نبھائی۔
7رکنی کمیٹی نے سیکرٹری انڈسٹریز کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں رپورٹ کو حتمی شکل دی۔ کمیٹی نے متعدد بار جائے حادثہ کا دورہ کیا اور قریبی فیکٹریوں میں بھی ایسی ہی مشینری کا معائنہ کیا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی بلڈنگ کے انجینئر اور آرکیٹیکٹ تک نہ پہنچ پائی کیونکہ دونوں غائب پائے جا رہے ہیں۔(جاری ہے)
رپورٹ میں بلڈنگ کے انجینئرنگ اور ڈیزائن کے پہلو بھی انتہائی ناقص قرار پائے اور فیکٹری کی عمارت کا ڈھانچہ بھی ناپائیدار بتایا گیا جو مشینوں کی تھرتھراہٹ برداشت کرنے کے قابل نہیں تھا جبکہ فیکٹری کے سپروائزر نے کمیٹی کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مالک کو دو روز پہلے عمارت کی خطرناک حالت بارے بتا دیا تھا لیکن اس کے باوجود مالک نے اپنی مرضی سے عمارت کی تعمیر جاری رکھی۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ محکمہ محنت اور پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ نے اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھائیں اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے تعین کے لئے تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے محکمہ جاتی انکوائری کی سفارش کی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.