سعودی حکومت نے پاکستا ن کیلئے عمرہ ویزے کاآغاز کردیا ،چالیس سا ل سے کم عمر زائیرین کو ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا
بدھ 18 نومبر 2015 15:27
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 نومبر۔2015ء)سعودی حکومت نے پاکستا ن کیلئے عمرہ ویزے کاآغاز کردیا جبکہ حکومتی پالیسی کے مطابق چالیس سا ل سے کم عمر زائیرین کو عمرہ ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا ا س سال سعودی عرب میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے 12ملین زائیرین میں سے 12لاکھ سے زائد ویزے پاکستان کے لیے مختص کیے ہیں۔
(جاری ہے)
حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی راہنما حافظ شفیق کاشف نے سعودی حکومت کیطرف سے عمرہ ویزا شروع کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے آن لائن کو بتایاکہ پاکستا ن کی چالیس سا ل سے کم عمر زائیرین کو عمرہ کے مشروط اجازت دی جائے کیوں کہ پاکستان کے بڑے کاروبار ی اور سرکاری و نجی اداروں میں ملازمت کرنے والے ایسے افراد متاثر ہو رہے ہیں جن کی عمر چالیس سال سے کم ہے اور اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کہ اس پابندی سے سعودی عرب میں عمرہ ویزا پر روپوش ہونے والے افراد میں نمایا ں کمی آئی ہے لیکن اس پابندی سے ایک بڑی تعدا د عمرہ کی سعادت سے محروم ہو رہی ہے لہذا سعودی حکومت اس پالیسی پر نظر ثانی کرے اور چالیس سال سے کم عمر کے ایسے افراد جو پاکستان میں اپنے کاروبار،وسائل اور ذرائع رکھتے ہیں ان کو سعودی عرب جانے کی اجازت دی جائے حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ ایوان ہائے صنعت و تجارت اور دیگر بڑی تا جر تنظیموں میں رجسٹرڈ ریگولر ممبران جن کی عمر چالیس سا ل سے کم عمر کو عمرہ ویزا کی اجازت دی جائے ۔
مزید اہم خبریں
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.