ایشیاکپ ٹوئنٹی 20 کوالیفائرز فروری میں منعقد ہوں گے
۔ٹورنامنٹ کی سرفہرست ٹیم ایشیا کپ میں ایشیا کے چار ٹیسٹ ممالک کے ساتھ شرکت کی اہل ہوگی
جمعہ 20 نومبر 2015 20:54
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 نومبر۔2015ء) ایشیاکپ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز ایونٹ فروری 2016 میں بنگلہ دیش میں منعقد ہوگا۔جس میں ہانگ کانگ،افغانستان،اومان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ کی سرفہرست ٹیم ایشیا کپ میں ایشیا کے چار ٹیسٹ ممالک کے ساتھ شرکت کی اہل ہوگی۔ایشیا کپ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز ٹورنامنٹ فروری 2016 میں بنگلہ دیش میں منعقد ہوگا۔
ہانگ کانگ ،افغانستان، اومان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کریں گی۔(جاری ہے)
کوالیفائرز ایونٹ انیس سے بائیس فروری تک بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر ہوگا۔جس میں شریک ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف تین تین میچز کھیلے گی۔ جس میں سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والی ٹیم ایشیاکپ کیلئے کوالیفائی کرلے گی۔ دوٹیموں کے پوائنٹس برابر ہونے پر فیصلہ نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔ایشیاکپ چوبیس فروری سے چھ مارچ تک بنگلہ دیش ہی میں کھیلاجائے گا۔ جس میں ایشیا کے چاروں ٹیسٹ ممالک بنگلہ دیش،بھارت، سری لنکا اور پاکستان کے ساتھ کوالیفائرز ونر ٹیم حصہ لے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
دورہ آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کھلاڑی مختصر تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.