ادبی مقابلوں کامرکزلیول کا پہلا مرحلہ مکمل ، میاں محمد اسماعیل

پیر 23 نومبر 2015 14:05

بھکر۔23نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 نومبر۔2015ء)ای ڈی او ایجوکیشن میاں محمد اسماعیل نے کہاہے کہ وزیراعلی پنجاب کے ادبی مقابلوں کامرکزلیول کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس میں ضلع کی چاروں تحصیلوں بھکر،دریاخان ،کلورکوٹ اور تحصیل منکیرہ کے 15زنانہ اور 12مردانہ مراکز پر اردو ،انگریزی مضمون نویسی اور اردو،انگریزی تقریری مقابلوں کاانعقاد کیا گیا جس میں مختلف پرائمری اور ایلیمنٹری سکولوں کے 1452طلباء ۔

(جاری ہے)

طالبات نے حصہ لیا ،جن میں سے چاروں کیٹگری کے مقابلوں میں مجموعی طور پر 296طلباء ،طالبات نے کامیابی حاصل کی ۔انھوں نے کہاکہ وزیراعلی کے ادبی مقابلوں میں بچوں نے بھرپور جوش و جذبہ سے حصہ لیا ۔