سعودی خواتین اب ہر قسم کی ملازمت کر سکتی ہیں
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے آئی ایل او نے پرخطر شعبے بھی خواتین کے لئے کھلوا دیئے
پیر 23 نومبر 2015 18:08
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء)اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے دباؤ میں آ کر سعودی عرب میں خواتین کے لئے ہر قسم کی ملازمتوں کے دروازے کھول دیئے گئے۔ سعود ی اخبار کے مطابق اس سے قبل سعودی وزارت لیبر نے پرخطر ملازمتوں کے دروازے خواتین پر بند کر رکھے تھے۔ذرائع کے مطابق سعودی وزارت محنت نے آئی ایل او کے لیبر قانون کی دفعہ 149 کی توثیق اس شق کے اضافے کے ساتھ کی تھی جس میں خواتین کو برابری کی بنیاد پر ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کی ضمانت دی گئی تھی بشرطیکہ اختیار کیا جانے والا پیشہ خواتین کے لئے خطرناک نہ ہو۔
لیکن عالمی ادارے نے سعودی ترمیم پر ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اس سے خواتین کے لئے ملازمتوں کے مواقع محدود ہونے کا تاثر ملتا ہے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق سعودی وزیر محنت نے آئی ایل او کے کی رائے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیبر قانون میں کوئی ایسی بات نہیں جس سے خواتین کو مردوں کے مقابلے میں غیر مساویانہ سلوک کا سامنا ہو، بلکہ یہ خواتین کی نسوانیت کا تحفظ کرتا ہے،ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ اختلافی نوٹ کے باوجود سعودی وزیر محنت کو مملکت کی متعارف کردہ ترمیم حذف کرنا پڑی۔
اذرائع نے بتایا کہ مملکت میں سعودی خواتین مکمل بااختیار ہیں۔ وہ آزادانہ انتظامی عہدوں پر کام اور اپنا کاروبار کر سکتی ہیں۔ وہ تمام شعبوں میں کلیدی عہدوں پر کام کر سکتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین سرکاری شعبے اور سیاسی معاملات میں نمایاں مقام رکھتی ہیں،خواتین بلدیہ کا انتخاب لڑ سکتی ہیں اور ووٹ دے سکتی ہیں۔ وہ مملکت کے اعلی پالیسی ساز ادارے شوری کونسل اور دیگر اہم اداروں کی رکن ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
کینیڈا میں مودی سرکارکے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجرکے قتل کیس میں گرفتاریاں شروع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.