متحدہ عرب امارات کے نیشنل ڈے کے موقع پر ایمریٹس اور اتحادایئرلائن کا ٹکٹوں کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا
منگل 24 نومبر 2015 15:21
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی چھٹیوں کے موقع پر اماراتی ایئرلائنز نے کرایوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کردیا۔اماراتی میڈیا کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن نے نیشنل ڈے کے موقع پر سپیشل سکیم متعارف کرائی ہے جس کے تحت رواں ماہ کی 26تاریخ تک ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں اور 18نومبر سے آئندہ سال 22مارچ تک قابل استعمال ہوں گے۔
اسی طرح اتحادایئرلائن نے اکانومی اور بزنس کلاس کیلئے دنیا بھر میں 44مقامات کیلئے اپنے ٹکٹوں پر رعایت دینے کا اعلان کیاہے ، اس پیشکش کے تحت مسافروں کو 15جنوری سے 31مئی 2016ء تک فائدہ اٹھانے کے لیے ابھی سے ٹکٹ بک کرانے ہوں گے ،اس سکیم کے تحت ٹکٹوں کی فروخت رواں ماہ کی 28تاریخ تک جاری رہے گی۔دونوں ایئرلائنز کے علاوہ شارجہ سے آپریٹ ہونیوالی ایئرعریبیہ نے بھی محدود وقت کیلئے ٹکٹوں میں کمی کا اعلان کیاہے جس کے تحت 449درہم تک کی بچت ہوسکتی ہے تاہم اس کے لیے آج ہی ٹکٹ خریدناہوگالیکن 10مارچ تک سفر کیاجاسکے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.