پاکستان انگلینڈ کیخلاف سیریز کے ذریعے ورلڈ ٹی 20 کی تیاری کریگا
منگل 24 نومبر 2015 16:29
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24نومبر- 2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریزکو مارچ اپریل میں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئینٹی کی فائنل تیاریوں کے لئےاستعمال کرنا چاہتی ہے ۔ ٹیم انتظامیہ نے ٹیم میٹنگ میں کھلاڑیوں کویہی پیغام دیا ہے کہ وہ اس سیریز سے ورلڈ ٹی ٹونٹی کی لائن اپ کا تعین کیا جائے گا اور یہ فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی کہ کون سے پندرہ خوش قسمت کھلاڑی پاکستانی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں ۔
بھارت میں ٹورنامنٹ 11 مارچ سے 3 اپریل تک ہوگا۔ میگا ایونٹ کے ڈراز کا اعلان ہونا باقی ہے لیکن باخبر ذرائع کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک ہی پول میں ہیں۔ ٹورنامنٹ کی پہلی گیند پھینکے جانے سے 30 دن پہلے ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان کو پندرہ کھلاڑیوں کا اعلان کرنا ہے۔(جاری ہے)
انگلینڈ کے تین ٹی 20 میچوں کے بعد اگر بھارت کی سیریز ہوتی ہے تو پاکستان کو دو ٹی 20، نیوزی لینڈ میں دو اور ایشیا کپ ٹی 20 کھیلنا ہے۔
اس طرح دس میچوں کے بعد پاکستان کو ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا ہے ۔ دبئی کی ٹیم میٹنگ میں ہونے والی میٹنگ میں ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو باور کرایا ہے کہ اب چند ماہ بعد میگا ایونٹ ہے اس لئے اسی ٹورنامنٹ کو سامنے رکھ کر سیریز میں شرکت کریں ۔ ون ڈے سیریز میں تین ایک کی شکست کے بعد کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ حریف کو آسان نہ لیں اورکسی خوش فہمی میں مبتلا نہ ہوں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.