ہر پانچ سال کے بعد نیشنل فنانس کمیشن مرتب کیا جاتا ہے مگر اس پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا؛شاہ محمود قریشی
منگل 24 نومبر 2015 16:47
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہر پانچ سال کے بعد نیشنل فنانس کمیشن مرتب کیا جاتا ہے مگر اس پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا‘ حکومت آئین کے آرٹیکل 154 کی خلاف ورزی کر رہی ہے‘ صوبوں سے مشاورت نہ کر کے وفاق ان کی حق تلفی کر رہا ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ہونے والی ملاقات بامقصد رہی اور اس میں مختلف قومی مسائل پر بات چیت کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی پی پی کو نیشنل فنانس کمیشن پر تحفظات ہیں جبکہ یہ کمیشن ہر پانچ سال کے لئے مرتب کیا جاتا ہے مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہوتا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آئے روز توانائی کے ٹیرف کے معاملات صوبوں سے مشاورت ضروری ہے جبکہ وفاقی حکومت صوبوں سے مشاورت نہ کر کے ان کی حق تلفی کا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پی پی پی اور کے پی کے میں پی ٹی آئی کو وفاقی حکومت سے تحفظات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر پی ٹی آئی کا موقف واضح ہے کہ کے پی کے اور بلوچستان کے ساتھ حق تلفی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر ہمارے تحفظات اپنی جگہ موجود ہیں تاہم اس قومی اہمیت کے منصوبے پر اتفاق رائے ہونا چاہئے اور اس پر تیزی سے عمل ہونا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے دباؤ کے تحت کسان پیکج کا اعلان کیا جبکہ ایک صوبے میں اس پر عمل ہو رہا ہے مگر تین صوبوں میں اس پر کوئی عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل پر پی ٹی آئی پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر اور باہر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجٹ کے بعد مزید چار منی بجٹ پیش کئے ہیں ان کو چاہئے کہ وہ پارلیمنٹ کے اندر منی بجٹ پیش کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.