حمزہ شہباز کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری کا اچانک دورہ ، ادارے کی اپ گریڈیشن کی ہدایت
منگل 24 نومبر 2015 22:50
لاہور۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء)ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین پبلک افیئرز یونٹ پنجاب حمزہ شہبازنے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کا معیار بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو اپنے فرائض انسانیت اور قومی جذبے کے ساتھ ادا کرنا چاہئیں۔وہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری کے دورہ کے دوران ایمر جنسی ، آؤٹ ڈور، آپریشن تھیٹر، ڈینٹل یونٹ اور دیگر شعبہ جات میں کام کا جائزہ لیتے ہوئے گفتگو کر رہے تھے۔
انہوں نے وہاں موجود مریضوں سے بات چیت کی اور انہیں دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ حمزہ شہبازنے مجموعی طور پر تحفظات اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال کی ہنگامی بنیادوں پر اپ گریڈیشن کی ہدایت کی تاکہ مریضوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے اور انہیں جدید میڈیکل سہولتیں حاصل ہوسکیں۔(جاری ہے)
حمزہ شہبازنے زلزلے سے متاثرہونے والے ڈینٹل یونٹ کو فوری طور پر شفٹ کرنے کے احکامات جاری کئے۔
اسی طرح ایمرجنسی وارڈ اور آپریشن تھیٹر ودیگر شعبوں میں سہولیات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال مری میں صفائی ستھرائی کو بھی بہتر کرنے اور مجموعی طور پرہسپتال کی کارکردگی میں اضافے کی ہدایت کی ۔ حمزہ شہباز نے ڈی سی او راولپنڈی اور اسٹننٹ کمشنر مری کو تحصیل ہسپتال کے معاملات کی فوری طورپر نگرانی کرنے ان میں بہتری لانے کے احکامات جاری کئے جس پر ضلعی انتظامیہ نے ٹی ایچ کیو مری کے لیے فوری طور پر 10ملین روپے جاری کردئیے ہیں جو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کی اپ گریڈیشن کے لیے استعمال کئے جائیں گے ۔ حمزہ شہباز کسی اطلاع اور پروٹوکول کے بغیر تحصیل ہیڈکوارٹر پہنچے اور عام لوگوں میں گھل مل گئے ۔ انہوں نے مریضوں سے خود گفتگو کر کے ان کے مسائل سنے اور ادویات کی فراہمی سمیت دیگر سہولتوں کو بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کا معیار بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو اپنے فرائض انسانیت اور قومی جذبے کے ساتھ ادا کرنا چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ مری جیسے دورافتادہ علاقوں میں مریضوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ وہ مری کے ہسپتال کے خود نگرانی کریں گے اور آئندہ دورے میں آج دی جانے والی ہدایات کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے میں خطیر رقم خرچ کررہی ہے جس کا مریضوں کو فائدہ بھی پہنچنا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.