پیرس حملوں کا منصوبہ ساز اور نگراں عبدالحمید اباعود خود تھا، فرانسیسی پراسیکیوٹر کا انکشاف
بدھ 25 نومبر 2015 16:05
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء)پیرس حملوں کا منصوبہ ساز اور نگراں عبدالحمید اباعود خود تھا۔ ایک فرانسیسی پراسیکیوٹر فرانسوا مولنز نے بدھ کو میڈ یا سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ سینڈیانی میں 18نومبر کی رات ہلاک ہونے والا پیرس حملوں کا مبینہ منصوبہ ساز عبدالحمید اباعود پولیس کی جانب سے بتاکلان تھیٹر کے محاصرے کے وقت اس علاقے میں موجود تھا۔
فرانسوا مولنز نے مزید کہا کہ فون کے ریکارڈز بتاتے ہیں کہ عبدالحمید نے حملے میں خود حصہ لیا اور وہ وہاں میٹرو سے پہنچا مگر دوسرے دہشت گرد کے ساتھ گاڑی میں فرار ہوا جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ حسنہ کے علاوہ سینڈیانی میں دوسرا مارے جانے والا وہی شخص ہے۔فرانسیسی حکام نے سینڈیانی کا فلیٹ کرائے پر دینے والے جواد بن داؤد پر بھی دہشت گردی میں تعاون کرنے پر باقاعدہ فرد جرم عائد کر کے اسے حراست میں لے لیا ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.