وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور یونیورسل سروسز فنڈ بیت المال کے تعاون سے ملک بھر میں یتیم اور نادار بچیوں کو جدید آئی ٹی ٹیکنالوجی کے ذریعے روزگار کی فراہمی کے منصوبہ کا آغاز جمعہ سے ہوگا
بدھ 25 نومبر 2015 22:49
اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 نومبر۔2015ء) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور یونیورسل سروسز فنڈ بیت المال کے تعاون سے پاکستان بھر میں یتیم اور نادار بچیوں کو جدید آئی ٹی ٹیکنالوجی کے ذریعے روزگار کی فراہمی کے منصوبہ کا آغازجمعہ سے ہوگا۔
(جاری ہے)
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام نے بتایا کہ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کی ہدایات پر یونیورسل سروسز فنڈ اور وزارت نے بیت المال کے اشتراک سے ایک خصوصی منصوبہ شروع کیا ہے جس کے ذریعے ملک بھر میں یتیم اور نادار بچیوں کو کمپیوٹرز فراہم کئے جائیں گے۔
ان بچیوں کو آئی ٹی کے کورسز کروائے جائیں گے تاکہ وہ گھروں میں بیٹھ کر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے باعزت روزگار کا ذریعہ اختیار کر سکیں۔ وزارت آئی ٹی نے بتایا کہ منصوبہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کا آغاز باقاعدہ ایک تقریب میں (جمعہ کو) ہوگا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.