تیل اور گیس کی تلاش کی سرگرمیوں میں اضافے سے روزگار، ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے مواقع میسر آئیں گے
وزیر مملکت برائے پٹرولیم وقدرتی وسائل نواب جام کمال خان کی صحافیوں سے بات چیت
بدھ 25 نومبر 2015 22:50
اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 نومبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے پٹرولیم وقدرتی وسائل نواب جام کمال خان نے کہا ہے کہ تیل اور گیس کی تلاش کی سرگرمیوں میں اضافے سے روزگار، ترقی و خوشحالی سمیت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مواقع میسر آئیں گے۔ یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت وزیراعظم محمد نواز شریف کی سربراہی میں ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے دن رات کوششوں میں مصروف عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ زرغون گیس فیڈر کی کامیابی اور اس کو مکمل کرکے سسٹم میں لاکر کوئٹہ اور دیگرمضافاتی علاقوں میں حالیہ سردیوں میں گیس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایاگیا ہے جو بلوچستان کے عوام کیلئے وفاقی حکومت کی طرف سے ایک تحفہ ہے۔(جاری ہے)
جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا ایک اور دیرینہ مطالبہ مستونگ نئی گیس پائپ لائن کا منصوبہ تھا جسے عوامی حکومت نے پوراکر دیا ہے جس سے نہ صرف مستونگ کے لوگوں کو فائدہ ہوگا بلکہ قلات اور دیگر علاقوں میں گیس کے پریشر کا مسئلہ بھی حل ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے دیگر اہم اہداف میں گوادر سے ایل این جی گیس کی سپلائی کے منصوبے بھی شامل ہیں جن پر تیزی سے کام جاری ہے اور وہ بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آغاز حقوق بلوچستان کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں گیس سروے کرائے جا رہے ہیں۔ تاپی کے منصوبے سے علاقے میں گیس کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انڈسٹریز کے بھی آنے سے بلوچستان میں ایک انقلاب آئے گا جس سے نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا اور دہشت گردی پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے بلوچستان میں گیس کے دریافت کیلئے کام کرنے والے کمپنیوں کو سختی سے ہدایت کی ہے جس کے تحت بہت سے سروے شروع بھی کر دیئے گئے ہیں جن سے علاقے میں روزگار، علاقے کی ترقی و خوشحالی سمیت علاقے کی فلاح و بہبود کیلئے مواقع میسر آئیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارتی انتخابات تیسرے مرحلے میں داخل:بی جے پی کا گڑھ سمجھے جانے 93 حلقوں میں پولنگ جاری ہے
-
جسٹس محسن اختر کیانی کا سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی، فریقین کو نوٹسز جاری
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب حملے کی تحقیقات بند
-
چیف جسٹس کی مدت طے کرنے کا مطالبہ بارز کی طرف سے آیاہے،رانا ثناءاللہ
-
اقوام متحدہ‘امریکا سمیت عالمی برادری کے انتباہ کے باوجود اسرائیل کا رفح پر ایک اور حملہ‘11فلسطینی شہید
-
بیرونی خلا میں ہتھیارو ں کی تنصیب روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا جنرل اسمبلی میں مباحثے کےد وران اظہار خیال
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے غداری کرکے یہ سیٹ لی، گورنر خیبر پختونخوا
-
وفاقی تعلیمی اداروں کی طالبات اورخواتین اساتذہ کیلئے مفت سفری سہولت فراہم کرنے کااعلان
-
احتساب عدالت کی جانب سے بیانات پر پابندی کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی
-
پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک اور آزاد جموں و کشمیر کو سبسڈی کی ادائیگیوں کی مد میں 130 ارب روپے کا مطالبہ کردیا
-
حکومت گندم سکینڈل کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جلد پبلک کریگی،بلال یاسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.