لینڈ ریکارڈمینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے منصوبے سے صوبے میں پٹوار کلچر سے لوگوں کو نجات ملے گی‘میاں عرفان دولتانہ
جمعرات 26 نومبر 2015 17:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے منصوبے کے تحت پنجاب کی تمام تحصیلوں میں کمپیوٹرائزڈ اراضی کے سروس سینٹرز مکمل ہوچکے ہیں ‘پنجاب حکومت نے عوامی خدمت کا انقلابی منصوبہ مکمل کر کے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے ۔
لینڈ ریکارڈمینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے منصوبے سے صوبے میں پٹوار کلچر سے لوگوں کو نجات ملے گی۔ حکومت کے اس تاریخی اقدام سے اراضی کی غلط رجسٹریوں،کرپشن،دھوکہ دہی اور جعلسازی کا خاتمہ ہوگا۔ لینڈ ریکارڈمینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پنجاب حکومت کا عوام کو ریلیف کی فراہمی کا تاریخ ساز اقدام ہے ۔عوام کو بے جا مقدمہ بازی سے نجات ملے گی۔(جاری ہے)
لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پر عملدر آمد کیلئے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے قیام کی منظوری د ی ۔
اتھارٹی کے قیام کیلئے قانون سازی کا عمل جلد مکمل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے اربوں روپے کے اس بے مثال منصوبے سے عام آدمی کو حقیقی ریلیف ملے گااورمنصوبے سے عوام کو فرد ملکیت کے فوری حصول اورانتقال اراضی میں سہولت میسر آئی ہے۔ کنسٹرکشن انڈسٹری سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم سے عوام کو ایک ہی چھت تلے اراضی کی دستاویزات کی فراہمی ممکن ہوئی ہے ۔ پنجاب لینڈ ریکارڈمینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کی مددسے مانیٹرنگ کا موثر نظام وضع کیا گیا ہے ۔سٹیٹ آف دی آرٹ سنٹر لائزڈ ڈیٹا سنٹرکا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے تین اضلاع سے جیو گرافیکل انفارمیشن سسٹم کے پائلٹ پراجیکٹ کا بھی آغاز کیا جارہا ہے اوراس جدید سسٹم کے تحت لوگوں کو اپنی اراضی کے بارے میں آن لائن معلومات حاصل ہوں گی۔مرحلہ وار پروگرام کے تحت اس کا دائرہ پورے پنجاب تک پھیلایا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.