صدر سے منسوب غریبوں کے قرضوں پر سود کو جائزقراردینے کیلئے علماء سے اپیل کی خبریں بے بنیا د ہیں ، یہ طرز عمل صحافتی اقدار کے منافی ہے،ایوان صدر کے ترجمان کا وضاحتی بیان
جمعرات 26 نومبر 2015 20:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء)ایوان صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ کے ایک حصے میں یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ صدر مملکت ممنون حسین نے فیصل آباد میں ایک تقریب کے دوران علمائے کرام سے یہ کہا ہے کہ وہ غریب لوگوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے حاصل کیے گئے قرضوں پر سود کی ادائیگی کوجائز قرار دینے کے بارے میں غور کریں۔
ایوان صدر نے کہا ہے کہ تاثر بالکل غلط ، بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ صدر مملکت نے فیصل آباد کی تقریب میں ممتاز اسلامی مفکر ڈاکٹر حمید اﷲ کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس بارے میں ایسی رائے رکھتے ہیں اور انھوں نے ہی علماء سے اس معاملے میں غور کرنے کے لیے کہا تھا۔ایک علمی بحث کو غلط رنگ دینے اور اسے صدر مملکت سے غلط طور پر منسوب کرنے پر ترجمان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ طرز عمل صحافتی اقدار کے منافی ہے۔اس لیے صحافیوں کو چاہئے کہ وہ گفتگو اور واقعات کے درست تناظر میں رپورٹ کیا کریں۔
مزید اہم خبریں
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.