بھارت سے سیریز کیلیے پاکستانی کرکٹرز کو آرام کا موقع دیا جائیگا
جمعہ 27 نومبر 2015 20:00
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27نومبر- 2015ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف سیریز کے سبب بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کئی کرکٹرز چند میچوں میں شرکت کے بعد واپس آجائیں گے کیوں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد کھلاڑیوں کو آرام مل سکے ۔ پاکستان اور انگلینڈ کا آخری ٹی ٹونٹی پیر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا جب کہ پاکستان کے کئی کھلاڑی منگل کی صبح دبئی سے ڈھاکا روانہ ہوں گے ۔
پی سی بی نے اس بارے میں واضح پالیسی چند دنوں میں بنائے گا تا کہ کھلاڑیوں کو تازہ دم ہونے کیلیے مکمل آرام دیا جائے ۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش پر یمیئر لیگ کے بارے میں بورڈ کی پالیسی اگلے چند دن میں بن جائے گی ۔ کوچ وقار یونس کا خیال ہے کہ کھلاڑیوں کو انجریز سے بچانے کے لئے بنگلہ دیش لیگ میں شرکت سے روکا جائے ۔(جاری ہے)
انہوں نے بھارت کی سیریز کے لئے مختصر کیمپ لگانے کا عندیہ دیا ہے اور بورڈ کو مشورہ دیا ہے کہ کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے ۔
پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی ، شعیب ملک ، عمر اکمل ، وہاب ریاض ، محمد عرفان نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں حصہ لینا ہے جب کہ محمد حفیظ ، سرفراز احمد ، انور علی اور صہیب مقصود وغیرہ ٹی ٹونٹی سیریز کھیل کر وطن واپس آجائیں گے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
دورہ آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کھلاڑی مختصر تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، مائیکل وان نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کمزور ترین قرار دیدی
-
کیا پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی جرسی لیک ہوگئی؟
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.