عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں پسماندہ ممالک ’نظرانداز‘
پیر 30 نومبر 2015 14:59
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء)ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک نئی عالمی حکمتِ عملی پر اتفاقِ رائے کے لیے عالمی کانفرنس پیر سے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شروع ہو گئی۔اقوام متحدہ کی جانب سے منعقد کی جانے والی اس کانفرنس کو COP21 کا نام دیا گیا ہے اور اس میں 195 ممالک کے مذاکرات کار کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے کسی متفقہ معاہدے پر پہنچنے کی کوشش کریں گے۔
11 دسمبر تک جاری رہنے والی کانفرنس میں تقریباً 40 ہزار افراد شرکت کریں گے امید ظاہر کی جا رہی ہے اس اجلاس کے دوران کسی معاہدے پر پہنچا جا سکے گا تاہم غریب اور پسماندہ ممالک نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی پر جلد از جلد نئے معاہدے کے معاملے میں انھیں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
پیرس میں رواں ماہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے بعد اس عالمی کانفرنس کے موقعے پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور پولیس نے اس مقام کی جانب جانے والی تمام سڑکیں عام آمدورفت کے لیے بند کر دی ہیں جہاں یہ اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔
دنیا کے 48 کم ترقی یافتہ ممالک کے گروپ ایل ڈی سی کے ارکان اس اجلاس کے دوران کہیں گے کہ ڈیڑھ سنٹی گریڈ سے زیادہ اضافہ اہ کن ثابت ہو سکتا ہے اس اجلاس کے دوران زیادہ گفتگو کا محور عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو دو سنٹی گریڈ تک محدود کرنا ہوگا۔دنیا کے 180 ممالک نے ماحولیاتی تبدیلیوں پر جو اپنے قومی منصوبے پیش کیے ہیں ان کے مطابق یہ اضافہ تقریباً تین سنٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے۔تاہم دنیا کے 48 کم ترقی یافتہ ممالک کے گروپ ایل ڈی سی کے ارکان اس اجلاس کے دوران کہیں گے کہ ڈیڑھ سنٹی گریڈ سے زیادہ اضافہ تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
-
اسرائیل کا ایران کے خلاف انتقامی حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف
-
بھارت، ماں نے اپنے کمسن بیٹے کو مگرمچھوں کی نہرمیں پھینک دیا
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.