آسٹریلیا 2016ء میں دو ڈے نائٹ ٹیسٹ کرانیکا خواہاں،دنیا بھر کے شائقین نے بھی بھرپور دلچسپی ظاہر کردی
پیر 30 نومبر 2015 15:08
ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء)ایڈیلیڈ میں تاریخ ساز ڈے نائٹ ٹیسٹ غیر معمولی طور پر کامیاب رہا۔کرکٹ آسٹریلیا اگلے سال پاکستان اور جنوبی افریقا کے خلاف دو فلڈ لائٹ ٹیسٹ کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ایڈیلیڈ اوول میں میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ کی ایک سواڑتیس سالہ تاریخ کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ غیرمعمولی کامیابی سے ہمکنار ہوا۔
گلابی بال سے بولرز بیٹسمینوں پر حاوی رہے اور تین دن میں سینتیس وکٹیں گریں۔ایڈیلیڈ میں بائیس سال بعد کوئی سنچری نہ بن سکی۔تین دن میں ریکارڈ ایک لاکھ تئیس ہزارسات سوچھتیس تماشائیوں نے گراونڈ میں آکر میچ دیکھا۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں اور کھلاڑیوں نے بھی پنک بال سے ٹیسٹ کو دلچسپ اور اچھا تجربہ قراردیا۔(جاری ہے)
اسی کامیابی کو دیکھتے ہوئیکرکٹ آسٹریلیا اگلے سیزن میں دو ڈے نائٹ ٹیسٹ کی منصوبہ بندی کررہاہے۔
سی اے کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ کا کہنا ہے کہ تاریخ کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ توقعات سے بڑھ کر کامیاب ثابت ہوا۔کثیرتعداد میں پرستار میدان میں آئے۔دنیا بھر کے شائقین نے بھی بھرپور دلچسپی ظاہرکی۔اگلے سال پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آسٹریلیا کا دورہ کریں گی۔دونوں کے شیڈول میں ایک ایک فلڈ لائٹ ٹیسٹ شامل کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایڈیلیڈ کے علاوہ برسبین میں بھی ڈے نائٹ ٹیسٹ کرایا جاسکتا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.