ٹنڈوالہیار،اہلسنت ولجماعت کا6دسمبر کو رضوان پارک میں خواتین کا جلسہ منعقدکرنے کا اعلان
منگل 1 دسمبر 2015 14:27
ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء) اہلسنت والجماعت ضلع ٹنڈوالہیار کے سیکریٹری جنرل مولانا اصغرتھیبو نے کہا ہے کہ حافظ دھنی بخش لغاری کی بلا مقابلہ کامیابی بارش کا پہلا قطرہ ہے میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے مخالف سیاسی جماعتیں راہ حق پارٹی کی مقبولت سے گھبرا کر راہ حق پارٹی کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر رہی ہیں اشتعال انگیزی اور اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے شرارتوں کو جواب ووٹ کی طاقت سے دیں گے 6دسمبر کو رضوان پارک ٹنڈوالہیار میں شام 4بجے خواتین کا جلسہ عام ہوگاجس سے مولانا راشد محبوب خصوصی خطاب کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار میں متعدد جماعتیں انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں لیکن ایک مخصوص پارٹی کے افراد نے ہمارے ضلعی صدر محمد سکندرشاہ کو نشانہ بنایا ہوا ہے کسی اور پارٹی کے سربراہ کے خلاف نعرہ بازی نہیں کی جارہی گلی کوچوں میں سکندرشاہ کے خلاف اشتعال انگیز نعرہ بازی کی جارہی ہے جس سے عوام اہلسنت کی دل آزاری ہورہی ہے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر اور انتظامیہ کو بھی اس سے آگاہ کیا لیکن کوئی کاروائی نہیں کی گئی اب ضلعی صدر سکندرشاہ کے گھر پر نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کی ہے انتظامیہ فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار اور ضلعی صدر سکندرشاہ کو سیکورٹی فراہم کرے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.