چہلم امام حسین کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات میں علماء ،تاجروں،صحافیوں و شہریوں کا انتظامیہ سے تعاون لائق تحسین ہے ،سقراط امان رانا
سیکیورٹی سمیت دیگر خدمات کی فراہمی کے سلسلہ میں عوام انتظامیہ و معاشرہ کے صاحب الرائے لوگ ایک پیج پر ہوں تو نتائج یقینا بہتر ہونگے، ڈی سی او اوکاڑہ
منگل 1 دسمبر 2015 16:53
اوکاڑہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم دسمبر۔2015ء )ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر سقراط امان رانا نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات میں علماء کرام ،تاجروں،صحافیوں اور شہریوں کا انتظامیہ سے تعاون لائق تحسین ہے سیکیورٹی سمیت دیگر خدمات کی فراہمی کے سلسلہ میں عوام انتظامیہ اور معاشرہ کے صاحب الرائے لوگ ایک پیج پر ہوں تو نتائج یقینا بہتر ہوں گے ہم سب کا مطمعء نظر لوگوں کو احسن انداز میں بہترین سروس کی فراہمی ہے جس کے لئے ہمیں مل جل کر کاوشیں کرنا ہوں گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ممبرا ن امن کمیٹی اور ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ڈی سی او سقراط امان رانا نے کہا کہ ہم نے امن کو برقرار رکھنے ،بھائی چارہ کی فضا کو مزید پروان چڑھانے کے لئے جو بھی اقدامات کرنے ہیں ان کو عام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ امن کمیٹی کی کاوشوں سے آگاہ ہو سکیں ویجیلینس کمیٹی بھر پور توانائی سے امن کو پروان چڑھانے کے لئے کام کرے ڈی سی او آفس میں سنٹرل کنٹرول روم سے متعلق انہوں نے بتایا کہ چہلم کے مرکزی جلوس کی جانب سے سیکیورٹی کے بھر پور اقدامات کئے گئے ہیں سی سی ٹی وی کمیروں کے ذریعے جلوس پر نظر رکھی جائے گی مانیٹرنگ روم میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پر دسترس رکھنے والے افسران کو تعینات کیا جا رہا ہے تاکہ کنٹرول روم بہتر اندا ز میں خدمات سر انجام دے سکے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.