شہدائے کربلا کا چہلم 3دسمبر جمعرات کو منایا جائے گا
بدھ 2 دسمبر 2015 12:46
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) حضرت امام حسین وشہدائے کربلا کا چہلم20صفر المظفر بمطابق 3دسمبر جمعرات ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں چاروں صوبوں،آزاد کشمیر،شمالی علاقہ جات سمیت ملک بھر میں مجالس عزاء منعقد ہوں گی ا ور علم و ذوالجناح کے ماتمی جلوس برآمد ہونگے۔
تفصیل کے مطابق نواسہ رسول ،شہید کربلا حضرت امام حسین اور جانثار ساتھیوں کی جانب سے کربلا کے تپتے ریگزار میں دین اسلام کی آبیاری کیلئے پیش کی جانیو الی عظیم قربانیوں کی یاد میں چہلم 20صفر المظفر بمطابق3دسمبر بروز جمعرات ملک بھر نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی رواداری کے ساتھ منایا جائے گا۔ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح جنوبی پنجاب کے شہروں ملتان،ڈیرہ غازی خان،بہاول پور،لیہ،مظفر گڑھ ،خانیوال،لودھراں،وہاڑی،جہانیاں،میاں چنوں،کبیروالا اور دیگر شہروں کی امام بارگاہوں میں چہلم کی مناسبت سے مجالس عزاء بپا ہونگی جس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز علماء و ذاکرین شہدائے کربلا کی حیات طیبہ پرروشنی ڈالتے ہوئے نواسہ رسول حضرت امام حسین ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ علم و ذوالجناح پر مشتمل ماتمی جلوس بھی نکالے جائیں گے دوران جلوس عزادار ماتم داری اور نوحہ خوانی کریں گے جبکہ زنجیر زنی بھی کی جائے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین میں آزادی اظہار رائے ،آزادی صحافت کی ضمانت شہید بھٹو کی لیگیسی ہے‘ بلاول بھٹو
-
محسن نقوی ،خو اجہ محمد آصف کاعلامہ اقبال ائیر پورٹ کا 2 گھنٹے طویل دورہ سہولتوں پرعدم اطمینان کا اظہار
-
لاہور ہائیکورٹ نے سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی 14 سال سزا کو کالعدم قراردیدی
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.