برطانیہ ‘ وائی فائی سے الرجی ‘ اسکول طالبہ نے خودکشی کرلی
بدھ 2 دسمبر 2015 13:12
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) برطانیہ میں اسکول طالبہ کی پراسرار موت کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ طالبہ نے اسکول میں وائی فائی ڈیوائس سے الرجی کے باعث بار بار ہونے والی الرجی سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسکول کی 15 سالہ طالبہ جینی فرائی کے والدین نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی کو الیکٹرو ہائیپر سینسیٹیوٹی (ای ایچ ایس) کی بیماری تھی جس کے باعث اسے اکثر تھکن، سر درد اور مثانے کے مسائل رہتے تھے۔
طالبہ کی والدہ ڈیبرا نے دوران تفتیش بتایا کہ جینی کو آرکسفارڈ شائر میں واقع اپنے اسکول چپنگ نارٹن میں موجود وائی فائی ڈیوائس سے بہت مسئلہ تھا اور جب کوئی ڈاکٹر اس کا مسئلہ حل نہیں کرپایا تو اس نے خود اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔(جاری ہے)
جینی فرائی کے والدین نے مقامی عدالت کو بتایا کہ جب انہیں پتہ چلا کہ ان کی بیٹی کو وائی فائی سے مسئلہ ہے تو انہوں نے گھر سے بھی وائی فائی ڈیوائس نکال دی تھی۔
انہوں نے کہاکہ جینی اس الرجی کے باعث اکثر خود کو اسکول کے خالی کلاس روم میں چھپا لیتی تھی اور پڑھائی کے دوران وائی فائی راوٴٹر سے ممکن حد تک دور بیٹھتی تھی۔جینی کی والدہ کے مطابق گھر سے وائی فائی ڈیوائس نکالے جانے کے بعد ان کی بیٹی گھر میں بالکل صحت مند رہتی تھی تاہم جیسے ہی وہ اسکول جاتی، اس کے لیے مسائل شروع ہوجاتے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
-
آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کی مالی شرائط سخت کردیں، بھارت سب سے زیادہ متاثر
-
ہزاروں مظاہرین کا نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کا مطالبہ
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.