ضابطے کے طریقہ کار میں مشکلات کی وجہ سے سیاسی پناہ کی نئی پالیسی پر مقررہ وقت پر عمل درآمد نہیں ہو سکے گا،جرمن چانسلر
بدھ 2 دسمبر 2015 14:05
برلن۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی02دسمبر۔2015ء) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ جرمنی میں سیاسی پناہ کی نئی پالیسی پر یکم جنوری سے عمل ہونا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن چانسلر نے کہا ہے کہ ضابطے کے طریقہ کار میں مشکلات کی وجہ سے اس منصوبے پر مقررہ وقت پر عمل درآمد نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بات چیت ابھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ مخلوط حکومت میں شامل سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اور یونین جماعتوں کے مابین کچھ نکات پر ابھی تک اختلافات پائے جاتے ہیں۔جرمن حکومت مہاجرین کے مخصوص گروپوں کو خصوصی طور پر تیار کیے گئے مراکز میں رکھنا چاہتی ہے اور انہی مراکز میں ان کی سیاسی پناہ کی درخواستوں پر تیزی سے فیصلے کیے جائیں گے۔(جاری ہے)
دریں اثنا جرمن کابینہ نے شام میں 1200 فوجیوں کی تعیناتی کے ایک منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فوجی اْس بین الاقوامی اتحاد کا حصہ ہوں گے جو شام میں انتہاء پسند تنظیم داعش کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔جرمن فوج شام میں عالمی عسکری اتحاد کو مشاورت کے علاوہ خفیہ معلومات جمع کرنے کے حوالے سے مدد کرے گی جبکہ وہ براہ راست کسی فوجی مہم کا حصہ نہیں ہو گی۔واضح رہے کہ اس منصوبے کی حتمی منظوری جرمن پارلیمان دے گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.