نئے ٹیکس لگانے سے روز مرہ کی اشیاء مہنگی ہوگئیں،عام آدمی کی زندگی بری طرح متاثر
دالیں ،سبزیاں ،مشروبات ،دودھ،دہی ،گھی،چاول ،مصالحہ جات،سرف،صابن مہنگے ہوگئے نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمتیں 2 سے3 روپے بڑھانے کا نوٹس جاری کر دیا
بدھ 2 دسمبر 2015 14:26
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء)حکومت کی جانب سے 313 اشیاء پر ٹیکس لگانے سے روز مرہ کی گھریلوا شیاء بھی مہنگی کر دی گئی جس سے عام آدمی کی زندگی بری طرح متاثر ہونے لگی،دالیں ،سبزیاں،مشروبات ،دودھ،دہی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھانے کیلئے 2سے3 روپے اضافہ کیلئے نوٹس جاری کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے40ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کے منی بجٹ سے شہر بھر کی اوپن مارکیٹ میں دالیں،سبزیاں، کریانہ ، مشروبات، دودھ، دھی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا،نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں2 سے3 روپے اضافہ بڑھانے کا نوٹس جاری کردیا ، سگریٹ کی بلیک میں فروخت شروع ہوگئی ہے،گھی،آئل،بنے والی فیکٹریوں نے آئندہ ہفتہ سے گھی کی قیمتوں میں بھی5روپے فی کلو اضافہ کرنے کے نوٹس دیدیے ہیں ، چاول،مصالحہ جات سمیت تمام ملٹی نیشنل کمپنیوں نے بھی اپنی مصنوعات سرف،صابن،ٹوتھ پیسٹ، ہر قسم کی کریم، میک اپ سامان،درسی کتب،کاپیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے،انڈوں کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں،نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی خمیری،پتیری نان کلچہ کی قیمتوں میں2روپے سے3روپے اضافہ کاڈی سی او کو نوٹس دے دیا۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.