اثاثہ جات ریفرنس کیس ، طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر استغاثہ کے گواہ اور سابق آفیسر نیب احمد جواد مرزا اشتہاری قرار
بدھ 2 دسمبر 2015 15:12
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت میں متعددبار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر استغاثہ کے گواہ اور سابق آفیسر نیب احمد جواد مرزا کو اشتہاری قرار دے دیا، عدالت کی جانب سے استغاثہ کے مزید گواہوں کو طلب کرلیا گیا۔
(جاری ہے)
بدھ کو راولپنڈی کی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
عدالت کے بار بار طلب کئے جانے کے باوجود استغاثہ کے گواہ احمد جواد مرزا عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے نیب کے سابق افسر احمد جواد مرزا کو اشتہاری قرار دے دیا۔ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے کی ۔ عدالت کی جانب سے استغاثہ کے مزید گواہوں کو طلب کرلیا گیا۔کیس کی سماعت 9دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.