منحرف خیالات اور اقدار سے جنگ کریں : سعودی مفتی اعظم
بدھ 2 دسمبر 2015 19:32
الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء)سعودی عرب کے گرینڈ مفتی شیخ عبدالعزیز الشیخ نے علما سے کہا ہے کہ وہ منحرف خیالات اور اقدار سے جنگ کریں ، اور ایسے اقدامات کی سخت مخالفت کریں جن سے اسلام کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
(جاری ہے)
ریاض میں علما کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے شیخ نے ان سے کہا کہ سعودی معاشرے میں اسلامی تعلیمات ، اقدار اور سکیورٹی کو متاثر کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کو ناکام بنانے میں آپ کا کردارانتہائی اہم ہو جاتا ہے اور ہر مسلمان کو اسلامی تعلیمات اور قدروں کے مطابق ان کی رہنمائی کرنا آپ لوگوں کا فرض اور ذمہ داری بن جاتی ہے۔
مفتی اعظم نے کہا کہ آپ امن کے مبلغ ہیں اگر آپ اسلامی تعلیمات کے مطابق چلیں گے تو بہت جلد کامیابی آپ لوگوں کے قدم چومے گی ، تا ہم اپنے اہداف کے حصول کے لئے صبر اور برداشت کا مظاہرہ کرنا بھی ضروری امر ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
کینیڈا میں مودی سرکارکے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجرکے قتل کیس میں گرفتاریاں شروع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.