ثانیہ مرزا نے کھیل کی سالانہ تقریب میں شرکت کیلئے ناقابل یقین اور انتہائی مہنگا مطالبہ کیا :بھارتی وزیر کھیل
جمعرات 3 دسمبر 2015 13:02
بھوپال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن03دسمبر۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ اور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے مادھیا پردیشن سپورٹس کی سالانہ تقریب میں شرکت کیلئے ایسی چیز مانگ لی ہے جس کے بعد وہ ایک نئے تنازعے میں پھنس گئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر کھیل یوشودھرا راجے نے انکشاف کیاہے کہ انہوں نے ثانیہ مرزا کو مادھیاپردیش سپورٹس کی سالانہ تقریب میں بطور چیف گیسٹ شرکت کی دعوت دی جس پر ثانیہ مرزا نے شرکت کرنے کیلئے 75ہزار بھارتی روپے مالیت کی’ میک اپ کٹ ‘اور مادھیا پردیش آنے کیلئے خصوصی طیارے کا مطالبہ کر دیاہے۔
بھارتی وزیر کھیل کا کہناتھا کہ جب انہوں نے ثانیہ مرزا کی طرف سے بھیجی گئی لسٹ دیکھی تو وہ حیران رہ گئیں اور انہوں نے ثانیہ مرزا کے سیکریٹری سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ مادھیا پریش حکومت ثانیہ مرزا کیلئے 75ہزار روپے کی میک اپ کٹ اور خصوصی طیارے کی پانچ بزنس کلاس ٹکٹس بھجوا دیں جس کے ذریعے وہ تقریب میں شرکت کیلئے آئیں گی۔(جاری ہے)
جس پر انہوں نے کہ ثانیہ مرزا کو ئی بالی ووڈ سٹا ر نہیں ہیں تو سیکریٹری نے کہا کہ آج کے دور کی سٹار ہیں۔
بھارتی وزیر کھیل نے کہا کہ انہوں نے ثانیہ مرزا کو تقریب میں بلانے کا ارادہ ترک کرتے ہوئے سینئر بیڈ منٹن کوچ گوپی چند کو تقریب میں بطور چیف گیسٹ شریک ہونے کی دعوت جوکہ انہوں نے بخوشی قبول کی۔گوپی چند مادھیا پردیش بیڈمنٹن اکیڈمی کے ڈیکنیکل ایڈوائزر بھی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.