سرپلس پیداوار سے نمٹنے کیلئے شوگر ایکسپورٹ پالیسی بنائی جائے،سینیٹر حاجی غلام علی
شوگر انڈسٹری کا بحران ختم ہو گا تو بینکوں کے قرضے اور کاشتکاروں کی ادائیگیاں کی جا سکیں گی،میاں زاہد حسین
جمعہ 4 دسمبر 2015 18:26
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 دسمبر۔2015ء) سابق صدرایف پی سی سی آئی، بزنس مین پینل خیبر پختونخوا کے صدراور صدارتی امید وارسینیٹر حاجی غلام علی اور پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، بزنس مین پینل کے فرسٹ وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شوگر ملوں کے پاس ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی کا اضافی ذخیرہ موجود ہے جس کا کم از کم نصف برآمد کرنے کیلئے باقاعدہ پالیسی تشکیل دی جائے۔
پاکستان میں گنے کی امدادی قیمت ، مداخل کی قیمت اوردیگر مسائل کی وجہ سے پیداواری لاگت زیادہ ہے جسکی وجہ سے بین الاقوامی منڈی میں دیگر برآمدکنندہ ممالک سے مقابلہ مشکل ہے اسلئے چینی کی برآمد پر پندرہ روپے فی کلو ریبیٹ بھی دیا جائے تاکہ شوگر ملز بحران سے نکل سکیں۔(جاری ہے)
تاخیر سے اسٹاک ضائع ہونے کااندیشہ ہے۔ شوگر انڈسٹری کا بحران ختم ہو گا تو بینکوں کے قرضے اور کاشتکاروں کی ادائیگیاں کی جا سکیں گی۔
سینیٹر حاجی غلام علی اور میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ چینی کی موجودہ پیداواری لاگت میں برآمد تو کیا تمام ٹیکسوں کی ادائیگی بھی مشکل ہے جسے پالیسی ساز مدنظر رکھیں۔شوگر ملوں کو ادائیگیوں سے قبل کرشنگ پر مجبور نہیں کیا جا سکتا جس سے مسائل بڑھیں گے۔اگر برآمد کی اجازت میں مسائل حائل ہوں تو حکومت خودا سٹاک خرید لے۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ سال صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے چینی پربرآمد ی سبسڈی دینے کے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا تھا جس سے گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیاں رکنے کے علاوہ اس شعبہ پر انحصار کرنے والے اکیس لاکھ افراد متاثر ہوئے تھے جن میں دو لاکھ اسی ہزار کاشتکارشامل تھے۔ امسال چینی کی برآمد پر ملنے والے ریبیٹ فوری ادائیگی کو یقینی بنایا جائے اور صوبوں کو بھی اپنا حصہ ادا کرنے کا پابند بنایا جائے۔مزید اہم خبریں
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.