سزا یافتہ کھلاڑی کھلانے پر ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ سپینش کپ سے معطل
ہفتہ 5 دسمبر 2015 15:38
میڈرڈ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار5دسمبر- 2015ء) مشہور زمانہ ہسپانوی فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کو سزایافتہ کھلاڑی میدان پر اتارنے کے پاداش میں جرمانے کے ساتھ ساتھ سپینش کپ یا کوپا ڈیل رے کے مقابلوں سے باہر کردیا گیا ہے ۔
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریال میڈرڈ نے ایونٹ کے چوتھے مرحلے کے میچ میں کیڈیز کے خلاف معطل روسی کھلاڑی ڈینس چیریشوف کو بطور متبادل میدان میں اتارا جہاں انہوں نے ٹیم کے لیے پہلا گول بھی کر ڈالا جس کے بعد سپینش فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ریال میڈرڈ کو معطل کھلاڑی کو میچ کھلانے پر 6 ہزار یورو جرمانے کے ساتھ کوپا ڈیل رے کپ سے باہر کردیا گیا ہے ۔
روسی کھلاڑی ڈینس چیریشوف کو ریال میڈرڈ آنے سے قبل ولاریال سے کھیلتے ہوئے تین یلو کارڈ ملنے پر معطل کیا گیا تھا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریال میڈرڈ نے سزا کی تصدیق کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.