انٹر یونیورسٹی بیڈمنٹن چیمپئن ماہ پارہ گل ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 8 دسمبر 2015 11:20

انٹر یونیورسٹی بیڈمنٹن چیمپئن ماہ پارہ گل ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8دسمبر- 2015ء)انٹر یونیورسٹی بیڈمنٹن چیمپئن ماہ پارہ گل ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں پڑنے والی شدید دھند کے باعث حافظ آباد کے نزدیک ٹریفک حادثے میں انٹر یونیورسٹی بیڈمنٹن چیمپئن ماہ پارہ گل اپنے خالق حقیقی سے جاملیں ۔

(جاری ہے)

ماسٹرز کی طالبہ ماہ پارہ گل پنجاب یونیورسٹی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی کھلاڑی تھیں اور ان کا تعلق پنجاب کے شہر اٹک سے تھا ۔