امیتابھ اور دھرمیندر کی جوڑی نے مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ دوڑا دی
منگل 8 دسمبر 2015 11:37
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 دسمبر۔2015ء)فلم ’شعلے‘ سے پرستاروں کے دلوں میں جگہ بنانے والے امیتابھ بچن اور دھرمیندر یا جے ویرو کی جوڑی نے ایک ٹی وی شو ’آج کی رات ہے زندگی‘ میں شرکت کرکے دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ دوڑا دی۔بھارتی اخبار کے مطابق دونوں مقبول اداکارٹی وی شو ’آج کی رات ہے زندگی‘ کی آخری قسط میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے۔
دونوں کی جوڑی نے مقبول گانے ’یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے‘ کی یادیں سیٹ پر تازہ کی اور موٹرسائیکل پر سوار ہوکر اسٹیج پر آئے۔(جاری ہے)
اس تصویر کو اداکار امیتابھ بچن نے ہفتہ کے روز فیس بک پر شئیر کیا جس میں دھرمیندر بائیک چلاتے نظر آرہے ہیں جبکہ امیتابھ ان کے برابر موجود ہیں۔امیتابھ بچن کا اس تصویر پر کہنا تھا کہ ’جب جے اور ویرو، شو آج کی رات میں ملے تو یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے چلا، 40 سال بعد بھی یہ گانا اتنا ہی مقبول ہے۔
اس شو کی آخری قسط میں دھرمیندر کے ساتھ ساتھ اداکار سنی دیول، فرحان اختر اور سونم کپور نے شرکت کی۔فلم ’شعلے‘ بولی وڈ کی کامیاب فلموں میں سے ایک ہے جس میں امیتابھ اور دھرمندر کے ہمراہ سنجیو کمار، امجد خان، ہیما مالنی اور جیا بچن نے اہم کردار ادا کیا تھا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.