جہانیاں، اردو ادب کے معروف شاعر،ادیب اور دانشورجون ایلیا کی84ویں سالگرہ منائی گئی
پیر 14 دسمبر 2015 12:34
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14دسمبر۔2015ء) اردو ادب کے معروف شاعر،ادیب اور دانشورجون ایلیا کی84ویں سالگرہ منائی گئی اس سلسلے میں ان کے مداحوں اور ادبی حلقوں میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیاگیا جن میں جون ایلیا کی ا دبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔جون ایلیا 14دسمبر31 19ء کو بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے جون ایلیا کے والدسیّد شفیق حسن ایلیا اپنے دور کے معلم،فلاسفر اور دانشور تھے۔
جون ایلیا بچپن سے ہی انقلابی سوچ کے حامل انسان تھے فن اور ادب سے لگاؤ انہیں ورثے میں ملا تھا وہ اردو کے عظیم شاعر ،ادیب اور دانشور رئیس امروہوی کے چھوٹے بھائی تھے۔جون ایلیا نے معروف کالم نگار و افسانہ نگار زاہدہ حنا سے شادی کی جو کہ پائیدار ثابت نہ ہو سکی۔(جاری ہے)
جون ایلیا کو اردو،انگریزی،فارسی،عبرانی،ہندی اور دیگر زبانوں پر عبور حاصل تھا انہیں فلسفہ ،تاریخ،منطق اور یورپی ادب پر وسیع دسترس حاصل تھی ۔
جون ایلیا کے متعدد شعری مجموعے منظر عام پر آچکے ہیں جن میں ” گویا “ ” لیکن “ ” گمان “ ” یعنی “ اور دیگر قابل ذکر ہیں جون ایلیا نے نثر نگاری بھی کی انہوں نے یورپی ادب کی 35سے زائد نایاب کتب کے تراجم بھی کیے ۔جون ایلیا 8نومبر2002ء کو انتقال کر گئے تھے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.