ریٹائرمنٹ نہیں لے رہا ، اولمپکس میں جوکووچ کو چیلنج کرنا چاہتا ہوں ، راجر فیڈرر
منگل 15 دسمبر 2015 13:27
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی آتش جوان ہے اور وہ ریو اولمپکس میں حصہ لینا اور عالمی نمبر ون نوواک جو کو وچ کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں۔
(جاری ہے)
دبئی میں انٹرنیشنل پریمئر ٹینس لیگ کے میچ سے قبل ایک انٹرویو میں عالمی نمبر تھری ٹینس سٹار کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا ان کا جلد ریٹائر ہونے کا ارادہ نہیں کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ اس کاعزم جوان ہے اور کھیل کیلئے اندر کی آگ ٹھنڈی نہیں ہوئی وہ میدان میں آکر زیادہ پر اعتماد ہوتا ہے اور وہ پہلے کی نسبت اب زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔
انہیں اپنی صحت اور فٹنس بہت عزیز ہے اور وہ اس کا بھر پور خیال رکھتے ہیں اور وہ جب تک فٹ ہیں ریٹائر نہیں ہوں گے۔ان سے جب کہا گیا کہ کیا وہ دو سال تک ریٹائر ہو جائیں گے توانہوں نے فوراً جواب دیا نہیں۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا وہ اپنی کمزوریوں پر قابو پا رہے ہیں اوران کی ذہنی وجسمانی صحت بہت اچھی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.