میں سنیما کے لیے ہی پیدا ہوا ہوں‘نصیر الدین شاہ
جمعرات 17 دسمبر 2015 11:40
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء)’سپرش‘، ’آکروش‘، ’کتھا‘ اور ’جانے بھی دو یارو‘ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کا جوہر دکھانے والے معروف اداکار نصیر الدین شاہ کا کہنا ہے کہ ان کی پیدائش مختلف قسم کے سنیما کے لیے ہی ہوئی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انھیں ’آف بیٹ سنیما‘ کے فنکار کے طور پر اپنی شناخت بنانے کا کوئی شوق نہیں تھا لیکن مذکورہ فلموں کے یادگار کرداروں کی وجہ سے ان کی ایسی شناخت بن گئی۔
نصیرالدین شاہ نے یہ باتیں فلم ساز شیام بینیگل کی 81 ویں سالگرہ پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران کہیں۔نصیر نے ’دا ڈرٹی پکچرز‘، ’سپرش‘، ’ڈیڑھ عشقیہ‘ اور ’ویلکم بیک‘ جیسی معروف کمرشل فلمیں بھی کی ہیں لیکن انھیں آرٹ فلموں کے ایک سنجیدہ اداکار کے طور پر زیادہ شہرت حاصل ہے۔(جاری ہے)
اس سے قبل وہ دلیپ کمار کے ساتھ فلم ’کرما‘ میں اور شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’چمتکار‘ میں نظر آ چکے ہیں۔
اس کے علاوہ شروع کے دنوں میں ان کی ایک فلم ’مالامال‘ بھی آئی تھی۔بالی وڈ کی کمرشل فلموں سے ہٹ کر فلمیں کرنے والے اداکار کے بارے میں نصیر کہتے ہیں کہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ اس کا کوئی اختیار میرے پاس نہیں تھا۔ میرا خیال ہے کہ جس طرح کی فلموں سے میرے کریئر کی ابتدا ہوئی انھی کی وجہ سے میری اس طرح کی شبیہ بن گئی ہے۔فلموں کے انتخاب کے بارے میں انھوں نے بتایا کہ انھوں نے دانستہ طور ایسا نہیں کیا۔فلمی دنیا میں اپنے ناکام نہ ہونے کے خوف کے بارے میں نصیر نے کہا کہ اسے اعتماد کہیں یا جنون، میں پوری طرح سے پراعتماد ہوں کہ میری پیدائش اسی کے لیے ہے اور میرے اندر کسی قسم کا خوف نہیں ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ان باتوں پر سوچنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا کہ اگر ناکامی ملی ہوتی تو کیا ہوتا۔شیام بینیگل کی ہدایت میں بننے والی فلم ’نشانت‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے نصیر نے ’نشانت‘ کو اپنی عزیز ترین فلم کہا۔نئے پروجیکٹس کے بارے میں ایک سوال پر نصیر نے بتایا کہ وہ ان دنوں کوئی فلم نہیں کر رہے ہیں اور ان کی پوری توجہ تھیئٹر پر مرکوز ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.