بگ 3 دور میں چھوٹے ممالک کو فنڈز کی کمی کے خدشات لاحق ہونے لگے
جمعہ 18 دسمبر 2015 16:53
لندن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18دسمبر- 2015ء) بگ 3 دور میں چھوٹے ممالک کو آئی سی سی کی جانب سے فنڈز میں کمی کے خدشات لاحق ہو گئے ہیں جس پر ان میں کافی غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔ ایک تجزیے کے مطابق کرکٹ کی گورننگ باڈی دوسرے ملکوں کے مقابلے میں افغانستان اور آئرلینڈ کو پہلے ہی بہت زیادہ رقم دے چکی ہے ، یہ اضافی رقم ان ایسوسی ایٹ اور ایفلی ایٹ ممالک کے فنڈز میں سے ہی ادا کی گئی تھی ۔
افغانستان اور آئرلینڈ کو آئی سی سی کی درجہ بندی کے اعتبار سے سالانہ 1.7 ملین ڈالرز کی خطیر رقم دی گئی اور اب وہ سالانہ 3 ملین ڈالرز ایسوسی ایٹ ممالک کے ریونیو سے مزید وصول کریں گے ، دیگر ممالک کا یہی کہنا ہے کہ انہیں یہ رقم ان کے خزانے سے ادا کی جائے گی جس کے سبب ان میں بے چینی پائی جا رہی ہے ۔(جاری ہے)
کرکٹ سکاٹ لینڈ کے چیف ایگزیکٹو میلکم کونن کے مطابق ان دو ملکوں کی زائد فنڈز وصول کرنے میں کامیابی ایسوسی ایٹ اور ایفلی ایٹ ملکوں کے بل پر ہے جنہیں اپنے حصے کی پوری رقم بھی نہیں مل سکے گی ۔
کرکٹ آئرلینڈ کے سربراہ راس میکولم نے اس فیصلے کے دفاع میں کہا کہ انہیں یا افغانستان کو ایسوسی ایٹ ممالک کے خزانے سے ادائیگی نہیں کی گئی ہے کیونکہ ایسوسی ایٹ ممالک تو اس بات کے متحمل بھی نہیں ہو سکتے کہ ان کے حصے کی رقم میں سے کچھ افغانستان یا آئرلینڈ کو دے دیا جائے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.