مدرسہ اورسکول طالبات کیلئے امن سپورٹس گالا اختتام پزیر
پشاور میں پہلی بار مدرسہ کی طالبات نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا
اتوار 20 دسمبر 2015 16:56
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20دسمبر۔2015ء)پیس ایجوکیشن اینڈ ڈویلپمنٹ فاونڈیشن اوریونیسف کے تعاون سے مدرسہ اور سرکاری سکولوں کی طالبات کیلئے منعقدہ امن سپورٹس گالا اختتام پزیر ہوگیا مدرسہ اقراء دارالعلوم قرآن الکریم حیات آباد پشاورمیں منعقدہ اختتامی تقریب میں طالبات نے اے پی ایس شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سپورٹس گالا کا مقصد مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کے درمیان خلاء کو کم کرناتھا۔
سپورٹس مقابلوں میں پشاور کے مختلف مدرسوں اورسکولوں کی 124سے زائد طالبات نے حصہ لیا جس میں بیڈمنٹن، کرکٹ اور رسہ کشی کے مقابلے ہوئے۔ پیڈفاونڈیشن کی فیلڈ کوارڈینیٹر فوزیہ علی نے لڑکیوں میں انعامات اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیں اس موقع پر مدرسہ اور سکولوں کی خواتین سربراہان بھی موجود تھیں۔(جاری ہے)
ایک مدرسہ کی سربراہ شاندانہ اکرام نے بتایا کہ ادارے کی جانب سے مدارس کی طالبات کیلئے اس قسم کی صحت مندانہ سرگرمیوں کا اہتمام خوش آئند ہے اپنی زندگی میں پہلی بارانھوں نے مدرسہ میں بچیوں کی حقیقی خوشی دیکھی ۔
سرکاری سکول کی استانی حسینہ وزیر نے بتایا کہ اس اقدام سے نہ صرف لڑکیوں میں خوداعتماد ی بڑھے گی بلکہ وہ کارآمد شہری بن کر ایک پرامن اور خوشحال معاشرے کے قیام میں اپنا کردارادا کرسکیں گی۔ اس موقع پرطالبات نے کہا کہ اے پی ایس جیسے سانحات انھیں سکول جانے سے نہیں روک سکتے۔ ایک مدرسہ کی طالبعلم سنبول نے بتایا کہ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے جو کوئی مذہب کے نام پر معصوم لوگوں کا قتل کرے وہ انسان کہلانے کے لائق نہیں تقریب کے آخر میں شہداء کی ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.