بلوچستان : اسد کھوڑو گیارہویں انٹرنیشنل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے فاتح

پیر 21 دسمبر 2015 12:48

بلوچستان : اسد کھوڑو گیارہویں انٹرنیشنل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے فاتح

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21دسمبر۔2015ء) بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں گیارہویں انٹرنیشنل ڈیزرٹ جیپ ریلی ریس اسد کھوڑو نے دو گھنٹے تین منٹ میں دو سو کلومیٹر فاصلہ طے کر کے جیت لی۔ دوسرے نمبر پر سرفراز دھاجی رہے جنہوں نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے تیس منٹ میں طے کیا جبکہ تیسرے نمبر پر نوابزادہ میر نادر خان رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جھل مگسی میں گیارہویں انٹرنیشنل ڈیزرٹ جیپ ریلی میں پچاس ملکی اور غیرملکی ڈرائیورز نے حصہ لیا جن میں سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی کے بھائی اور سابق صوبائی وزیر میرنادر مگسی، میر عامر مگسی اور میر ظفر مگسی بھی شامل تھے۔

اس ریلی کا سب سے نمایاں پہلو یہ ہے کہ ڈرائیوروں کو بیک وقت پانی‘ صحرا اور پتھریلی چٹانوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ گیارہویں ڈیزرٹ جیپ ریلی اسد کھوڑو نے جیت لی۔ دوسرے نمبر پر سرفراز دھاجی رہے جبکہ نوابزادہ میر نادر خان تیسرے نمبر پر رہے۔ دس مرتبہ کے فاتح میر نادر مگسی پہلی تینوں پوزیشنوں میں سے ایک بھی حاصل نہ کر سکے۔ اس ریس کو شائقین کی ایک بڑی تعداد نے دیکھا۔ ۔