ٹوکیو اولمپکس 2020ء کا انعقاد ،نئے ، نسبتاً چھوٹے سٹیڈیم کے ڈیزائن کا انتخاب کرلیا گیا
بدھ 23 دسمبر 2015 12:36
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 2020 کے اولمپکس کے انعقاد کے لیے ایک نئے اور نسبتاً چھوٹے سٹیڈیم کے ڈیزائن کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔سٹیدیم کی تعمیر کی ابتدائی ذمہ داری مشہور ماہر تعمیر زہا حدید کو دی گئی تھی لیکن حدید کے انتہائی جدید طرز کے ڈیزائن پر آنیوالی بھاری لاگت کے باعث ان کی خدمات حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جاپان کے ماہر تعمیرات کینگو کوما کے بنائے اس نئے ڈیزائن پر 149 ارب ین کی لاگت آئے گی جبکہ زہا حدید کے ڈیزائن پر آنے والی لاگت 252 ارب ین تک جا سکتی تھی۔ اگر یہ ڈیزائن منظور ہو جاتا تو یہ سٹیڈیم کھیلوں کے مقابلوں کے لیے دنیا کی مہنگی ترین جگہ کا درجہ حاصل کر لیتا۔سٹیڈیم کے ڈیزائن کا منصوبہ زہا حدید سے واپس لیے جانے پر جاپان میں اعلیٰ سطح پر شدید بحث و مباحثہ ہوا جو اس سال اکتوبر میں جاپان کے وزیر تعلیم کھیل ہاکوبون شمومورا کے استعفے پر ختم ہوا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.