کے آئی سی ٹی پر سال2015 کے اختتامی مراحل میں 1 ملین کنٹینرز کی شاندار ہینڈلنگ کا ریکارڈ قائم
ہفتہ 26 دسمبر 2015 21:17
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 دسمبر۔2015ء)کراچی بندرگاہ پر نجی ٹرمینل کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (کے آئی سی ٹی) نے سال2015 کے اختتامی مراحل میں 1 ملین کنٹینروں کی شاندار ہینڈلنگ سے ایک ریکارڈ قائم کیا جوکہ بلاشبہ پاکستانی بندرگاہوں کا ایک ریکارڈ ہے ۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے مہمان خصوصی رئر ایڈمرل فرخ احمد، وائس چیرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ و کمانڈر کراچی، نے بندرگاہوں کی اعلیٰ کارگردگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملکی معیشت کو گراں قدر فروغ ملتا ہے اور اسسے ملکی معیشت تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اسی ضمن میں گوادر بندرگاہ اور پاک چینی معاشی کاریڈور کو بھی دیکھنا ہوگا اور گوادر کے گہرے پانی کی بندرگاہ کے صحیح خطوط پر استعمال سے اپنی ملکی معیشت کو مزید طاقتور کرنا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے بندرگاہوں کی کارگردگی کو ملکی معیشت کی ترقی کا ضامن قرار دیا ہے۔ وہ کے آئی سی ٹی میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں کراچی بندرگاہ اور کے آئی سی ٹی کے اعلیٰ افسران نے بھی شکت فرمائی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی وائس ایڈمرل فرخ احمد نے APL JAPAN جہاز کو 1 ملین کنٹینر کو آف لوڈ کرنے کا کہا۔ آپریشن کے دوران جہاز کی آپریشنل ریٹ 134 moves per hour تھا جبکہ کرین کا ریٹ 22.3 moves per hour تھا۔ APL JAPANمیں 5124 TEU کنٹینروں کی آبی ترسیل کی صلاحیت ہے ۔ علاوہ ازیں اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے HPH Group کے Andy Tsoi نے سنہ 2015 کو کے آئی سی ٹی کے لئے بہترین سال قرار دیا کہ اس سال کے آئی سی ٹی نے 10 ملین کنٹینرز کا ٹارگٹ 17 سال میں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک سال میں 1 ملین TEUکنٹینروں کی ہینڈلنگ کا بھی ریکارڈ بنا لیا ہے۔ انہوں نے استعدادی صلاحیت اور کارگردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کے آئی سی ٹی نے ہمیشہ اپنے ٹارگٹ کے حصول کو ممکن بنایا ہے اور آج اس کا ثبوت 1 ملین کنٹینروں کی ہینڈکنگ سے دیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.