ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ کا بلدیہ شرقی میں صفائی وستھرائی و دیگر جاری ترقیاتی کام کا معائنہ
بدھ 30 دسمبر 2015 20:11
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ نے کہا کہشہر کی خوبصورتی اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے محدود وسائل کے باوجود بلدیہ شرقی بھرپور اقدامات سر انجام دے رہا ہے ، افسران و عملہ کوشش کریں کہ ایسی حکمت عملی مرتب کرکے اقدامات کیئے جائیں جس سے مسقل بنیادوں پر عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ اقبال احمد کے ہمراہ چاندنی چوک پر جاری صفائی و ستھرائی اور ملبے کے اٹھانے کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ کی زیر نگرانی چاندنی چوک پر مشینری اور ہینڈ لیبر کے ذریعے صفائی و ستھرائی اور ملبہ اٹھانے کا کام تیزی سے جاری ہے ،ایڈمنسٹریٹر رحمت اﷲ شیخ نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی و ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کارکردگی کو مزید بہتر کرنا ہوگا ، اس سلسلے میں جیسے جیسے صفائی کا کام ہوتا جائے وہاں پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے یقینی بنایا جائے ، اس کے علاوہ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ صفائی و ستھرائی کے عملے ساتھ مکمل تعاون کریں اپنے گھروں کا کچرا جگہ جگہ ڈالنے سے گریز کریں اور کچرا مقررہ جگہ پر تھیلیوں میں بند کرکے ڈالیں تاکہ عملہ بروقت اسے ٹھکانے لگاسکے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.