محمد عامر نے سزا مکمل کرلی ،انہیں کرکٹ سے دور رکھنا زیادتی ہوگی، سابق کرکٹر
جمعرات 31 دسمبر 2015 12:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31دسمبر۔2015ء) سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا پوری کرنیوالے محمد عامر اپنی جارحانہ پرفارمنس سے شائقین کے ہی نہیں سابق کھلاڑیوں کو بھی متاثر کیا ہے ،پاکستان کرکٹ کے نوجوان کھلاڑی محمد عامر نے چھوٹی عمر میں وہ کر دکھایا جس کا دیگر کھلاڑی صرف سوچ ہی سکتے ہیں، عامر ٹیم میں آئے اور چھاگئے، سترہ سال کی عمر میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر نے اپنی شاندار بولنگ سے بیٹنگ کے بڑے بڑے سورماوں کا پویلین کی راہ دکھائی۔
ٹنڈولکر ہوں یا رکی پونٹنگ ، سنگاکارا ہوں یا الیسٹر کک سب ہی عامر کے سامنے گھبراتے نظر آئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر اظہر محمود اور اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ محمد عامر نے سزا مکمل کرلی انہیں کرکٹ سے دور رکھنا زیادتی ہوگی۔(جاری ہے)
نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
آئندہ آنیوالے نوجوانوں کیلئے محمدعامر رول ماڈل ہے وہ نوجوانوں کو بتا سکتا ہے کہ اس سے غلطی ہوئی تھی جس کی اسے سزا بھی ملی۔ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ محمد عامر پر اب بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے، دیگر ممالک کیکھلاڑی بھی پابندی کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں، فاسٹ بولر کو بھی موقع دیناچاہیے۔دونوں کرکٹرز کا کہنا تھا کہ محمد عامر پاکستان ٹیم کا مستقبل ہے اسے ضائع نہیں ہونا چاہیے۔پرفیکٹ یارکر یا گڈلینتھ باونسر ہر گیند ہی عامرکی خطرناک رہی،متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.