پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ساؤتھ ایشین گیمز حکومت سے 3لاکھ 85 ہزار ڈالر مانگ لئے
جمعرات 31 دسمبر 2015 12:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31دسمبر۔2015ء)پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن نے وفاقی حکومت کو آئندہ سال بھارت میں کھیلی جانیوالی 12ویں ساوتھ ایشین گیمز میں 485پاکستانی دستے کی فہرست سے آگاہ کرتے ہوئے ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ڈیلی الاونسز اور رہائشی اخراجات کی مد میں 3لاکھ 85ہزار امریکی ڈالرز مانگ لئے ، میگا ایونٹ میں 347اتھلیٹس اور138آفیشلز پاکستان کی نمائندگی کرینگے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کی جانب سے پاکستان سپورٹس بورڈ کو لکھے گئے ایک خط میں بتایا گیا کہ بھارتی شہر گوہاٹی اور شیلہنگ میں 6سے 16فروری تک منعقد ہونیوالے میگا ایونٹ میں پاکستان 21کھیلوں میں حصہ لے گا جس میں 218مرد اتھلیٹس، 129خواتین اتھلیٹس، 92مرد آفیشلز اور46خواتین آفیشلز شامل ہیں ۔(جاری ہے)
پی او اے نے ایونٹ میں شرکت کیلئے مجموعی طور پر 3لاکھ 85ہزار امریکی ڈالرز مانگے ہیں ۔
ان میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو 1لاکھ 27ہزار960ڈالرز، رہائشی اخراجات کی مد مین 1لاکھ 78ہزار230ڈالرز، پاکستانی دستے کے یونیفارم اخراجات کی مد میں 45ہزار7سو ڈالرز، اور ان دیکھے اخراجا ت میں 33ہزار110امریکی ڈالرز شامل ہیں ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بیرون ملک کھیلوں کیلئے جانیوالے پاکستانی دستہ کی تاریخ میں یہ دستہ سب سے بڑا پاکستانی دستہ تصور کیا جا رہا ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کے 20 سالہ سپنر جوش بیکر چل بسے
-
علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
-
پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.