آلوؤں کا زیادہ استعمال ذیابیطس کا خطرہ بڑھانے کا باعث
جمعرات 31 دسمبر 2015 15:05
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء)آلو ایک ایسی سبزی ہے جو ہر ایک کو ہی پسند ہوتی ہے تاہم اگر آپ اس کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں تو بری خبر یہ ہے کہ ذیابیطس کا مرض آپ کو دبوچ سکتا ہے۔یہ انتباہ جاپان میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔اوساکا سینٹر فار کینسر کارڈیووسکولر ڈیزیز پریوینٹیشن کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آلوں کا بہت زیادہ استعمال ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔
تحقیق کے مطابق ہفتے میں سات یا اس سے زائد مرتبہ آلوں کو غذا میں استعمال کرنا ذیابیطس کا خطرہ 33 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔یہاں تک کہ دو سے چار مرتبہ بھی ان کے استعمال سے یہ خطرہ سات فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔تحقیق کے مطابق آلوں کے چپس یا فرنچ فرائز ہی ذیابیطس کا خطرہ بڑھانے میں سب سے آگے ہیں۔(جاری ہے)
محققین کے مطابق ہفتے میں تین بار آلوں کی جگہ چاول، گندم یا مکئی کو متبادل کے طور پر استعمال کرنا ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ 12 فیصد تک کم کردیتا ہے۔
محققین کے مطابق آلوں کو صحت بخش غذانہیں سمجھنا چاہئے بلکہ ان کا محتاط استعمال ہی زیادہ بہتر حکمت عملی ہے۔ان کے مطابق آلوں میں نشاستہ بہت زیادہ ہوتا ہے جبکہ فائبر، وٹامنز، منرلز اور دیگر اجزاکم ہوتے ہیں جس کے باعث یہ ذیابیطس کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.