امپائرنگ کی دنیا میں اپنا لوہا منوانیوالے پاکستانی علیم ڈار ایک اور اہم سنگ میل عبور کرنے کے قریب
جمعرات 31 دسمبر 2015 20:34
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 دسمبر۔2015ء) ایمپائرنگ کی دنیا میں اپنا لوہا منوانے والے پاکستانی ایمپائر علیم ڈار ایک اور اہم سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہیں۔ وہ 2 جنوری کو اپنے کیرئیر کا 100 واں ٹیسٹ میچ سپروائز کریں گے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق 2 جنوری کو جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہو گا جس میں ایمپائرنگ کے فرائض علیم ڈار سرانجام دیں گے اور یہ ان کے کیرئیر کا 100 واں ٹیسٹ میچ ہو گا۔
واضح رہے کہ سٹیو بکنر اور روڈی کرٹز کے بعد علیم ڈار یہ سنگ میل عبور کرنے والے تیسرے ایمپائر ہوں گے۔اس موقع پر انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انہیں بہت سپورٹ کیا ہے جبکہ وہ اپنے اہلخانہ کے بھی شکرگزار ہیں جن کی سپورٹ سے یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.