چیف سیکرٹری کی صوبے کے تمام ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
صحت کے شعبہ کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، خضر حیات گوندل کا اجلاس سے خطاب
عمر جمشید جمعہ 1 جنوری 2016 15:55
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ یکم جنوری۔2015ء)چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کو تاہی ہر گزبرداشت نہیں کی جائیگی -وہ گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل خواجہ،سیکرٹری صحت نجم شاہ ، لاہور کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے پرنسپل اور ایم ایس صاحبان ودیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ شہروں کی طرح دیہی علاقوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے-انہوں نے کہا کہعوام کو معیاری طبی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں- دور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کو پرکشش تنخواہ اور مراعات دی جارہی ہیں تاکہ وہ زیادہ محنت اور جذبے سے کام کریں- انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی-انہوں نے ٹیچنگ ہسپتالوں کے پرنسپل اور ایم ایس صاحبان کوہدایت کی کہ تمام ہسپتالوں میں ادویات، بنیادی سہولیات اور صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.