تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے عوام کو لاقانونیت اوربیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا، امیرحیدر خان ہوتی
آرمی پبلک سکول کے بچوں کی قربانیوں سے پوری قوم متحد ہوچکی ‘20نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمدسے ہی دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہے ،لال کرتی بازار میں تقریب سے خطاب
جمعہ 1 جنوری 2016 19:39
نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر وزراعلیٰ امیرحیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے عوام کو لاقانونیت، بیروزگاری اور بدامنی کے سوا کچھ نہیں دیا اور خیبرپختونخوا میں امن کے قیام کیلئے جو کوششیں کی گئی تھی اس کو پست پشت ڈالا جارہا ہے وفاق اور سندھ حکومت کا رینجرز کے اختیارات پر غلط فہمیاں اور تحفظات مل بیٹھنے سے ہی حل ہوں گے وفاقی حکومت صوبائی خود مختیاری کا احترام کرتے ہوئے سندھ حکومت کو اعتماد میں لے کیونکہ سندھ حکومت بھی دہشتگردوں کے خلاف اپریشن کرنے کی حمایت کررہی ہے آرمی پبلک سکول کے بچوں کی قربانیوں کے بعد پوری قوم اور تمام سیاسی پارٹیاں اور عسکری قیادت متحد ہوچکی ہے اور 20نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد ہونے سے ہی دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا کیونکہ عارضی امن دہشگردی ختم نہیں ہوئی اور 20نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد ہونے سے دہشتگردی کاخاتمہ ہوسکے گا اور پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خلاف اپریشن تیز ہونا چاہیے اور خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں سرچ اپریشن کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے مردان میں افسوس ناک دہشتگردی کا واقعہ بھی لمحہ فکریہ ہے کیونکہ دہشتگرد اب بھی موجود ہیں اور اس کے خاتمے کیلئے بھرپور ایکشن لیناچاہیے امریکہ اور روس امن قائم کرنے میں متنازعہ ہوچکے ہیں اس لئے افغانستان میں چین قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں افغانستان ،بھارت اور پاکستان بھی افغانستان میں امن کے قیام کیلئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں جنرل راحیل کا دورہ افغانستان کا دورہ اور مودی کے دورہ پاکستان سے خطے میں امن کے قیام میں مدد ملے گی۔
(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.