افغان طالبان کے گروہ آپس میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پرمتفق
ہفتہ 2 جنوری 2016 12:26
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) افغان طالبان کے مختلف گروہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر متفق ہوگئے۔جس کا دعویٰ برطانوی خبر ایجنسی نے ایک رپورٹ میں کیا ہے کہ مخالف گروپ کے سربراہ نے ملا اختر منصور کے نائب سے ملاقات کی ہے،مزید خون نہ بہایا جائے اورساری توجہ مشترکہ دشمن سے لڑنے پر رکھی جائے۔
(جاری ہے)
برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان کے مختلف گروہوں کے نمائندوں کا اجلاس افغانستان میں نامعلوم مقام پر ہوا، جس میں اتفاق کیا گیا کہ مخالف گروہ جنگ بندی کرکے قیدیوں کا تبادلہ کریں گے۔
خبر ایجنسی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ مخالف گروپ کے سربراہ ملا محمد رسول اخوند نے نامعلوم مقام پر ملا اختر منصور کے نائب سے ملاقات کی۔ سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے ان کی ملااختر سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔ملا اختر کے نائب کا کہنا تھا افغان طالبان کے امیر سیکورٹی خدشات کی وجہ سے اب کسی سے ملاقات نہیں کریں گے۔ خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ملا اختر منصور کی امارت کے معاملے پر طالبان کے مختلف گروہوں میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.