سر ویوین رچرڈز کی بطور معاون شمولیت سے لیگ کا افتتاحی سیزن جیتنے کیلیے ٹیم کا حوصلہ بلند ہوگا، سربراہ کوئٹہ گلیڈیئٹر
ہفتہ 2 جنوری 2016 16:12
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈیئٹرکے سربراہ ندیم عمر پرامید ہیں کہ ویسٹ انڈیز کے عظیم کرکٹر سر ویوین رچرڈز کی بطور ٹیم معاون شمولیت سے لیگ کا افتتاحی سیزن جیتنے کے لیے ٹیم کا حوصلہ بلند ہوگا۔اپنے شانداربلے بازی سے حریف باوٴلرز کے لیے دہشت بنے رہنے والے ویون رچرڈز 1975 سے 1990 کے دوران اپنے 15 سالہ کیرئیر میں جہاں بھی گئے اپنی صلاحیتوں سے لوگوں کے دل جیتتے رہے۔
ندیم عمر کا کہنا ہے کہ" ہرکھلاڑی ویون رچرڈز کی کامیابیوں اور شہرت کے قریب نہیں آسکتا اور وہ کرکٹ پر حاصل اپنے عبور کے زریعے ہماری پی ایس ایل میں کامیابی کے لیے بہترین رہنمائی کریں گے"۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دور میں دوسروں کے لیے دہشت کی علامت تھے اور ابھی تک ان کی یہ خوبی قائم ہے۔(جاری ہے)
ہمیں یقین ہے کہ جب ایک دفعہ وہ ہمارے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے تو حریف صرف یہ جان کر حواس باختہ ہوجائیں گے کہ ویوی رچرڈز ہمارے معاون کے طورپر کام کررہے ہیں۔
ندیم عمر نے کہا کہ "مجھے یقین ہے کہ وہ اچھے کو بہتر اور بہتر کو بہترین میں میں تبدیل کردیں گے"۔ویوی رچرڈز متحدہ عرب امارات میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز کی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔واضح رہے پاکستان سپر لیگ کا آغاز 4 فروری 2016 کو ہوگا اور فائنل 23 فروری کو کھیلا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.