وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے لاہور سے تعلق رکھنے والے شادی شدہ جوڑے سے متعلق خبروں کا نوٹس لے لیا

پنجاب کے شادی شدہ جوڑے کے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں ہونے دی جائیگی،قانون و انصاف کے مطابق معاملے سے نمٹا جائیگا،حا فظ حفیظ الرحمن

ہفتہ 2 جنوری 2016 22:54

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حا فظ حفیظ الرحمن نے لاہور سے تعلق رکھنے والے شادی شدہ جوڑے کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے شادی شدہ جوڑے کے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں ہونے دی جائیگی۔

(جاری ہے)

شادی شدہ جوڑے کے ساتھ قانو ن وانصاف کے مطابق برتاو کیا جائیگا تحفظ بل کے تحت انہیں تحفظ فراہم کیا جائیگا اور کوئی بھی ماورائے قانون و آئین زیادتی نہیں ہونے دی جائیگی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے پولیس کے اعلیٰ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ شادی شدہ جوڑے کے ساتھ قانون و آئین پر من وعن عمل کرتے ہوئے اقدامات کریں اور کسی قسم کی زیادتی نہیں کی جائے۔

متعلقہ عنوان :